بھارتی مسافر طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی: (دنیا نیوز) ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق احمد آباد بھارت سے دبئی کی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سپائس جیٹ ایئر کی پرواز ایس جی 15 نے رات ساڑھے 9 بجے کراچی میں لینڈنگ کی، احمد آباد سے دبئی کے مسافر کو شوگر لو ہونے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی گئی۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی، بوئنگ 737 طیارہ کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق سول ایوی یشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کو طبی امداد دی، پرواز رات ساڑھے 11 بجے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں