وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 صوبائی مشیروں کا تقرر کر دیا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 صوبائی مشیروں کا تقرر کر دیا۔

میر علی حسن زہری ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، سردار زادہ غلام رسول عمرانی اور ڈاکٹر نسیم الرحمان مشیر مقرر ہوئے، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ مختلف اداروں میں اصلاحات لا رہے ہیں، تمام شعبوں میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے، بلوچستان میں امن وامان کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم سب نے مل کر چلنا ہے، بلوچستان میں کرپشن کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے، میرے دروازے آپ سب کے لیے کھلے ہیں، اچھی ٹیم سلیکٹ کریں اور مسائل کو حل کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کابینہ کی مشاورت سے مسائل حل کئے جائیں گے، کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں