ہماری پگڑی اُچھلےگی توپگڑیاں فٹ بال بنادیں گے:فیصل واوڈا

اسلام آباد:(دنیا نیوز ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہماری پگڑی اُچھلےگی توہم پگڑیوں کوفٹ بال بنادیں گے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران کا اظہارخیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ٹھیک بات کرنےپرمجھےتحریک انصاف سےنکالا گیا، میں نےدوسرے لوگوں کی طرح پریس کانفرنس نہیں کی تھی، میں نےاپنی نشست پی ٹی آئی کوواپس کردی تھی، میں کرسیوں پربیٹھ کرفائدہ اٹھانےوالوں میں سےنہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتےہیں میں اصولوں پرکھڑا رہنےوالا آدمی ہوں،ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے مجھے سپورٹ کیا انکا مشکور ہوں، میں پی ٹی آئی کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے میرے امیدوار ہونے پر بائیکاٹ کیا، میں انکا بھی مشکور ہوں،جنہوں نے زور لگایا کہ میں سینیٹر نہ بنوں۔

سینٹر فیصل ووڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے سیاست میں بہت کچھ سکھایا، شبلی فراز صاحب قائد حزب اختلاف بننا میراحق تھا، میں ان لوگوں میں سے نہیں جو پریس کانفرنس بھی کرتے ہیں اور دونوں طرف کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایوان کےباہرہمیں کوئی صادق وامین کےسرٹیفکیٹ دے، ہماری پگڑی اُچھلےگی توہم پگڑیوں کوفٹ بال بنادیں گے۔

سینیٹر فیصل ووڈا کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوکس قانون کےتحت نااہل کیا گیا؟ بانی پی ٹی آئی کی حکومت چل رہی تھی، رات کوبارہ بجےعدل اورانصاف کےدروازے کھلےکیوں بھئی، ان کومجبورکرکےہٹادیا گیا، بھٹوسےلیکراب تک جب نظام ٹھیک نہیں ہوگا آگےنہیں بڑھ سکتے، اب کہا جارہا ہےکہ ججزکوپریشرمیں ڈالا جارہا ہےایسا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلوں کی وجہ سےریکوڈک کیس میں اربوں،کھربوں کا نقصان کیا گیا، نسلہ ٹاورکےبچوں کوبےگھرکردیا گیا، اگرکوئی ادارہ پریشرڈال رہا تھا تواس وقت شواہد دے دیتے، میری والدہ بسترمرگ پرتھیں جب میری پگڑی اچھالی گئی، آصف زرداری کو14سال قیدبامشقت میں رکھا گیا مگرشواہد پیش نہیں کیےگئے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےآئین اورقانون کی دھجیاں اڑتی دیکھی ہیں، اگرکوئی قانون ہےتووہ سارے ججزپربھی لاگوہوگا، ہم قانون پرعملدرآمد کروائیں گے، عدل کےنظام کوٹھیک کرنےکی ضرورت ہے، قانون کی عملداری تک ملک آگےنہیں بڑھ سکتا، ایک محترم بیانات دینےکےبجائےقلم کی طاقت استعمال کریں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں