لاہور میں آج بھی پارہ ہائی، درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی اور ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز لاہور میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں