پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کے بجائے مذاکرات کی طرف آئے: بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے انتشاری سیاست پھیلانے سے بہتر ہے مذاکرات کی طرف آئے اور ملک کی بھلائی کا سوچے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو چاہئے کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے سیاسی مصلحتوں کو ترک کردے۔

مشیر قانون و انصاف نے مزید کہا کہ قومی مفادات کے لئے آگے بڑھیں تاکہ پاکستان کی بقاء کے لئے مل کر ترقی کا سفر جاری رکھ سکیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں