گلبدین لنڈیڈاک میں موٹرسائیکل سواروں کا دکان پر دستی بم حملہ

بنوں: (دنیا نیوز) تھانہ ہوید کی حدود گلبدین لنڈیڈاک میں موٹرسائیکل سواروں نے دکان پر دستی بم حملہ کیا۔

موٹرسائیکل سواروں نے مسمی گلدارعلی کی دکان پر دستی بم پھینکا جو خوش قسمتی سے نہیں پھٹا، مقامی لوگوں نے حملہ آوروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو پکڑ لیا، دوسرا فرار ہوگیا۔

گرفتار حملہ آور کو سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار مبینہ حملہ آور کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں