چیئرمین ایف بی آر نے جلد ریٹائرمنٹ کی درخواست کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے جلد ریٹائرمنٹ کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے چارج چھوڑنے کے لیے دو ہفتے کا نوٹس بھی دے دیا، چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم آفس کو اس حوالے سے خط لکھ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے ملازمت سے فروری 2025 میں ریٹائر ہونا تھا جبکہ زبیر امجد ٹوانہ نے جلد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔

امجد زبیر ٹوانہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میں اپنے عہدے سے فارغ ہونا چاہتا ہوں اور جلد ریٹائرمنٹ کا خواہاں ہوں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمن ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو ملاقات میں اپنی جلد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے زبانی آگاہ بھی کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں