مولانا فضل الرحمان کا اسماعیل ہانیہ کی شہادت پردکھ اور افسوس کا اظہار

پشاور: (دنیانیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ سے جب ملاقات ہوئی وہ شہادت کے جذبہ سے سرشار تھے، ان کی اور انکے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کو ملک میں اسرائیلی جارحیت اور اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر احتجاج کی کال دے دی ۔

یہ بھی پڑھیں :اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد یہ جنگ مزید بڑھے گی : مشاہد حسین سید

واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں ، اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔

 


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں