پی آئی اے سے ہمارے ملک اور نسلوں کی تاریخ جڑی ہے: گورنر سندھ
کراچی:(دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی آئی اے سے ہمارے ملک اورنسلوں کی تاریخ جڑی ہے۔
کراچی میں بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کےتاجروں نےوابستگی کی وجہ سے پی آئی اے لینےمیں دلچسپی لی،تاجرمسلسل مجھ سےرابطہ کرکےایئرلائن کے معاملےپربات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کےتاجرچاہتے ہیں،ایک سال کیلئے پی آئی اے انہیں دی جائے، تاجرنئی ایئرلائن شروع کرنے میں بھی سنجیدہ ہیں۔
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ایئرقائم ہوتی ہے تو بھی اچھا قدم ہے،روزگارکےمواقع پیدا ہوں گے، تاجروں کی آواز بن کرملک کو روزگار لوگوں کوخوشحالی دیناچاہتاہوں۔