اقبال کے خواب سے پاکستان بنا، آزادی کا تصور بھارتی مسلمانوں سے پوچھیں: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ علامہ اقبال کے خواب سے پاکستان بنا، آزادی کا تصور کوئی بھارتی مسلمانوں سے پوچھے۔

حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے جو ترقی ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی، علم و دین میں آگے بڑھنا چاہئے تھا وہ آگے نہیں بڑھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ انگریزوں نے قدم جمائے تو غلامی نے نفسیات و تعلیم پر اثر ڈالا، انگریزوں نے ترقیاتی کام بہت کئے کیونکہ ملک میں ترقی چاہئے تھی انہوں نے ہندوؤں کو فوقیت دی اور مسلمان پر ظلم ڈھائے، پاکستان بنتے وقت الطاف قریشی خاندان کے ہمراہ ٹرین میں بیٹھے تو آدھی لاشیں تھیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نریندر مودی مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے، آر ایس ایس کے لوگ مسلمان کو دکان و مکان نہیں خریدنے دیتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس وقت 1973ء کا آئین ہے، اس پر سب کا اتفاق رہا، 26 ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ و جج اپنی مرضی کا ہوگا ہم طے کریں گے انصاف کیسے دینا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عدل و انصاف کا نظام اسلام کا نظام ہے، پاکستان کی قدر کرنی چاہیے قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہوا، جس بنیاد پر ملک قائم ہوا بنیاد قائم نہیں رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں