اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما علی بخاری ایڈووکیٹ کی گرفتاری سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی، علی بخاری ایڈووکیٹ کی جانب سے وکیل صدر ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کل کیلئے وزارت داخلہ، پولیس و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور کہا کہ علی بخاری کے خلاف کتنے مقدمات ہیں؟ وزارت داخلہ، پولیس و دیگر فریقین کل تک رپورٹ پیش کریں۔
بعدازاں عدالت نے علی بخاری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔