محبوب سے ملنے پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا واپس چلی گئی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی:(دنیا نیوز) پاکستانی لڑکے سے محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن واپس لوٹ گئیں۔

امریکی خاتون غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 603 سے سفر کر رہی ہیں جو دبئی کے راستے امریکا پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ایئرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو سکیورٹی نے روک لیا اور اے ایس ایف نے انہیں ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں