حیدر آباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا، قومی شاہراہ پر وکلا کا دھرنا جاری

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا، حیدر آباد میں قومی شاہراہ پر وکلا کا دھرنا جاری رہا۔
وکلا کے دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، موٹروے ایم نائن بند ہونے سے پنجاب اور دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔
سندھ پولیس نے وکلا کو معاملے کی جوڈیشل انکوائری کی پیشکش کردی، وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا پھر اعلان کردیا۔
سٹی کورٹ میں وکلا نے ہڑتال کی، عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا، خیرپور میں وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا، کورٹ روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی، شاہ حسین بائی پاس پر بھی دھرنا دیا۔