کینالز پر ایک صوبے کو بھی اعتراض ہوگا تو نہیں بنیں گی اور سندھ کو ہے: مراد علی شاہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

خیرپور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز پر اگر کسی ایک صوبے کو بھی اعتراض ہوگا تو کینال نہیں بنیں گی اور سندھ کو اعتراض ہے، ہم سندھ کے محافظ ہیں اور ہر صورت میں حفاظت کریں گے۔

خیرپور میں حضرت سچل سرمست کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو کسی کو تکلیف دے کر نا کرے، احتجاج کی ضرورت پڑی تو ہم سب سے پہلے کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سیٹلائٹ فوٹوز بھی دکھائے ہیں کل کے کہیں بھی کینالز نہیں بن رہے، منصوبے ضرور ہیں مگر پانی کے حوالے سے آئین موجود ہے، صوبوں کی مشاورت کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دریا کے مالک وہ سارے لوگ ہوتے ہیں کسی ایک مالک کی اجازت کے بغیر دوسرا کام نہیں کرسکتا، 6 میں سے کوئی ایک کینال نہیں بن رہا اور نہ بنے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی واقعے کی مذمت کرتا ہوں، ملک میں جو مسئلہ ہے وہ کسی کو نظر نہیں آرہا، جو مسئلہ نہیں وہ نظر آرہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گمس ہسپتال گمبٹ میں اب تک 1178 ٹرانسپلانٹ ہوئے ہیں، کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں