دوسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ کا پاکستان سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ڈونیڈن: (دنیا نیوز) دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ڈونیڈن میں کھیلا جارہا ہے، ڈونیڈن میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے میچ کا ٹاس تاخیر سے ہوا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ آج بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے، ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا، بارش کے باعث میچ 15، 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں فیلڈنگ بہترین آپشن ہے۔
واضح رہے میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔