گوادر: کار میں حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، دو افراد جاں بحق

گوادر:(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب کار حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اورماڑہ سے خضدار جانے والی کرولا کار ٹائر پھٹ جانے کے سبب حادثے کا شکار ہوئی حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود پٹرول کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہونے سے دو افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،دونوں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔