شانگلہ: جیپ گہری کھائی میں جاگری، 6 مسافر جاں بحق

شانگلہ: (دنیا نیوز) جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 6 مسافر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ تحصیل الپوری میں پیش آیا جہاں تیز رفتار جیپ بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں جیپ میں سوار 6 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری منتقل کردیا گیا۔