75 ٹریفک وارڈنز کو سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 75 ٹریفک وارڈنز کو سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی دے دی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سینئروارڈن کے عہدے پر ترقی پانے والے افسروں کو مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور پاکستان کی بے خوف حفاظت کریں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس شاہراہوں پر محکمہ پولیس کے ایمبیسیڈرہے، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، سینئر وارڈنز نئی ذمہ داریاں فرض شناسی اور خلوص نیت سے ادا کریں۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چودھری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ٹریفک وارڈنز سے سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی کے لئے 136 سے زائد افسران کے کیسز زیر غور آئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 75 ٹریفک وارڈنز کو سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
سینئر وارڈنز کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے 44، فیصل آباد 09، راولپنڈی 04، گوجرانوالہ 08 جبکہ ملتان کے 10 ٹریفک وارڈن شامل ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا بھی اجلاس میں موجود تھے۔