پیکا ایکٹ کے تحت ملزم کو10سال قید دس لاکھ جرمانے کی سزا

فیصل آباد:(دنیا نیوز) پیکا ایکٹ کے تحت ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج سپیشل کورٹ اینٹی ریپ نے کیس کا فیصلہ سنایا، پیکا ایکٹ کے تحت ملزم کو مجموعی طور پر دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی،جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر مجرم کو ایک سال کی سزا مزید بھگتنا ہوگی۔
طارق آباد کے رہائشی ملزم عثمان نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا ایپ پر لوڈ کی تھیں،ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرکے رقم بھی وصول کی۔
واضح رہے ایف آئی اے سائبر کرائم نے مجرم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔