عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کردہشت گردوں کو آباد کیا: طلال چودھری

فیصل آباد:(دنیا نیوز) وزیرمملکت برائےداخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نےریڈ کارپٹ بچھا کردہشت گردوں کوآباد کیا۔
اپنے آبائی علاقے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ افغان بارڈرپر1400چوکیاں قائم ہے، سرحد پرباڑلگانےکا کام 92فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پوراپنا فرض نبھانے کے بجائے روزانہ کوئی بہانہ بناتےہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے گریبان میں جھانکیں۔
وزیرمملکت برائےداخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ ان سے ہے جن سےمساجد بھی محفوظ نہیں، یہ کونسا جہاد ہےرمضان میں حملے کیے جائیں، یہ جہاد نہیں دہشت گردی ہے،دہشت گردی کی جنگ ہم سب نے مل کر لڑنی ہے، فوج تواپنا فرض نبھا رہی ہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ چار ہزار دہشت گردوں کے لیے کس نے ریڈ کارپٹ بچھایا تھا؟ بانی پی ٹی آئی نےریڈ کارپٹ بچھا کردہشت گردوں کوآباد کیا،خیبرپختونخوا کےاداروں کو کس نے بہتر کرنا تھا؟ خیبرپختونخوا کی پولیس کو کس نےجدید اسلحہ اور تربیت دینی تھی۔
وزیرمملکت برائےداخلہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کہاں ہے،کتنا فعال ہے؟ پنجاب میں سی ٹی ڈی اورسیف سٹی کوفعال بنایا گیا، علی امین گنڈا پور طعنہ دینے سے پہلے اپنا فرض پورا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ پرحملہ کرتےہیں، آپ دہشت گردوں سےہمدردی کرتے ہیں؟سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے، دہشت گردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، دہشت گردوں کو رمضان المبارک کےتقدس کا بھی خیال نہیں، یہ جنگ پاکستان کی جنگ ہے، دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔