پاک بھارت کشیدہ صورتحال: ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر بعد پریس بریفنگ دیں گے

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس بریفنگ دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس آر میجر جنرل احمد شریف چودھری موجودہ علاقائی، سکیورٹی صورتحال پر اہم بات چیت کریں گے، اپنی پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدہ صورتحال سے متعلق بھی بات کریں گے۔

پریس بریفنگ میں میجر جنرل احمد شریف چودھری پاکستان پر عائد کردہ بے بنیاد الزامات کی وضاحت کریں گے، پاکستان کا دو ٹوک موقف سامنے رکھا جائے گا اور بھارتی دھمکیوں کا موثر انداز میں جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج ہی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا تھا۔

بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں