پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
لاہور: (دنیا نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ’’چائے کا دن‘‘ گرم جوشی کے ساتھ منایا جا رہا ہے،،،
چائے کا عالمی دن ایک ایسا دن ہے جو ہمارے معمولات میں اس محبوب مشروب کی روایت اور اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، چائے صرف ذائقہ ہی نہیں بلکہ ایک رشتہ ہے۔
گھروں میں رشتوں کی چہل پہل ہو یا دوستوں کی بیٹھک، دفاتر میں مصروف دن ہوں یا شاہراہ کنارے ڈھابوں کی رونق، چائے ہمیشہ مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔
پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں چائے کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے، لاکھوں کپ روزانہ پیے جاتے ہیں جو نہ صرف طرزِ زندگی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ سماجی تعلقات کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔
شہری اور دکاندار دونوں ہی اس بات پر متفق ہیں کہ صبح کا آغاز ہو یا رات کا پہر، چائے کے بغیر دن ادھورا محسوس ہوتا ہے، چائے کا عالمی دن اسی وابستگی، خوشبو اور روایت کا جشن ہے جو نسلوں سے ہمارے کلچر میں رچی بسی ہے۔