موٹروے پولیس کی کارروائی، مضرِ صحت گوشت سپلائی کرنے والی وین پکڑ لی

لاہور: (دنیا نیوز) موٹروے پولیس سنٹرل زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت گوشت سپلائی کرنے والی وین کو پکڑ لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر احمد پور ایسٹ کے قریب مردہ جانور کا گوشت برآمد ہوا، بغیر اجازت و قانونی دستاویزات کے گوشت کی ترسیل ناکام بنا دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سنٹرل ریجن موٹروے پولیس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فوری طور پر اطلاع کر دی، فوڈ اتھارٹی کی جانچ کے بعد برآمد شدہ مضر صحت گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ ڈرائیور پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں