معاشی استحکام کے لیے 2025 کامیاب سال رہا: بلال اظہر کیانی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کےلیے2025کامیاب سال رہا۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ 2025پاکستان کی کامیابیوں کا سال تھا، مسلح افواج نےبھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح کےساتھ ساتھ سفارتی محاذ پربھی کامیابیاں ملیں، پاکستان کی کامیابیوں کی دنیا معترف ہے، دنیا سندھ طاس معاہدے کےحوالے سے پاکستانی موقف کی تائید کررہی ہے، معاشی استحکام کےلیے2025کامیاب سال رہا۔

وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کوخط لکھ کرملک کےخلاف سازش کی،حکومتی اقدامات سےپالیسی ریٹ اورمہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی۔

بلال اظہرکیانی نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی شفافیت کےساتھ کامیاب نجکاری کی گئی، پی آئی اے پرائیویٹ مِینجمنٹ میں بہتری کی طرف جائےگی، پی آئی اے میں روزگار کے بھی مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں