اسلام آباد: گھر میں گیس لیکج دھماکا، دیوار گرنے سے 5 افراد زخمی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد کے علاقے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر کی ایک دیوار گر گئی اور مکان کو شدید نقصان پہنچا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔