عنبرین جان چیئرپرسن پیمرا مقرر، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی
اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری نے چیئرپرسن پیمرا کے لیے عنبرین جان کی تقرری کی منظوری دے دی۔
پی ایم آفس ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کی تقرری کی سمری منظوری کے لیے صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔
دوسری جانب پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین جان کی بطور چیئرپرسن پیمرا تقرری کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم نے سفارش صدر مملکت کو ارسال کی اور صدر آصف زرداری نے تقرری کی منظوری دے دی۔