عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی ہے، انہیں اسلام آباد میں قائم نئے جیل منتقل کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت جیل، میڈیکل اور اصلاحی نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور ایسے ماڈل تیار کیے جا رہے ہیں جہاں قیدیوں کو صحت، علاج اور دیگر بنیادی سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی۔
— Ali Raza Shaaf (@AliRazaShaaf) February 13, 2026
انہوں نے کہا کہ نئے ماڈل جیل کمپلیکس میں ایک جدید اور مکمل سہولیات سے آراستہ ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے جہاں مختلف بیماریوں کے علاج کے ساتھ خصوصی شعبے بھی موجود ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مقصد یہ ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ علاج کے لیے بار بار باہر لے جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔