برادر ممالک ترکیہ اور آذربائیجان پر حملے، وزیراعظم کا اظہارِ تشویش

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے برادر ممالک آذربائیجان اور ترکیہ پر ہونے والے حالیہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر جاری ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے جو مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں اور خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں، پاکستان تمام فریقین سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے کشیدگی میں کمی لانا اور مذاکرات کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں