ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے مزید 106 پاکستانی وطن پہنچ گئے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں پھنسے مزید 106 پاکستانی شہری ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے۔
ایران اور اسرائیل جنگ کے بعد ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، حکام کے مطابق گبد ریمدان سرحد اور تفتان بارڈر سے مجموعی طور پر 322 افراد واپس پہنچے۔
حکام کا بتانا ہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران مجموعی طور پر 1497 افراد ایران سے تفتان پہنچے ہیں، ایران سے آنے والے تمام افراد کو رہائش، کھانے پینے کے سامان سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔