وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایت پر عید پر 4 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کا عید الفطر پر چار سپیشل ٹرینیں چلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پہلی عید سپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کےلیے روانہ ہو گی،دوسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہو گی۔
تیسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سےپشاور کیلئے روانہ ہو گی۔
اس کے علاوہ چوتھی عید سپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کےلیے روانہ ہو گی۔