اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے کی موجود صورتحال پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری تنازع کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ امن و استحکام کے لئے سفارتی روابط اور مکالمہ ناگزیر ہیں۔
گفتگو کے دوران خطے میں سلامتی کے فروغ کے لئے مسلسل سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری ہے۔