مذاکراتی عمل کا آغاز اہم کامیابی، دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر ہیں: بلاول بھٹو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل کا آغاز ایک اہم کامیابی ہے، پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر ہیں۔
غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم گواہ ہیں کہ 6 ماہ کی جنگ کے کیا تباہ کن نتائج سامنے آئے، جنگ میں نہ صرف انسانی جانیں گئیں بلکہ معاشی طور پر بھی بڑا نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی عمل میں آ چکی ہے، دو متصادم قوتیں اب مذاکراتی میز پر ہیں، امید ہے یہ جنگ بندی مستقل امن کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے پاکستان، سعودی عرب، ترکیے، قطر، چین اور جی سی سی ممالک نے مشترکہ کوششیں کیں، امریکی اور ایرانی قیادت کا جنگ بندی پر اتفاق کرنے پر شکرگزار ہوں۔