مذاکراتی وفود کو محبت اور وقار کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں: بیرسٹرگوہر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کیلئے پاکستان آنے والے معزز مہمانوں کو ہم محبت اور وقار کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔

اسلام آباد ٹاکس کے حوالے سے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور دیرپا امن بحال ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم امین عمل میں شامل تمام لوگوں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، دنیا کے امن میں اہم کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے اسلام آباد مذاکرات مشرق وسطیٰ میں مستقل اور پائیدار امن کا سنگ میل ثابت ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں