شرجیل میمن نے انمول عرف پنکی کی گرفتاری کو اہم قرار دیدیا
کراچی: (دنیا نیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے انمول عرف پنکی کی گرفتاری کو اہم قرار دے دیا۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ انتہائی مطلوب ڈرگ ڈیلر کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، انمول عرف پنکی معاشرے میں زہر بیچ رہی تھی، میں نے بھی اسے گرفتار کرانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔
انمول عرف پنکی کو گرفتار کرنے پر اداروں کی تعریف کرنی چاہئے، منشیات ڈیلر کی گرفتاری کا معاملہ زیادہ اچھالنا نہیں چاہئے۔