پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے، اے ایس دلت

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اے ایس دلت نے کہا کہ پاکستان کو تنہائی میں دھکیلنے کی کہانیاں پرانی ہو چکی، پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا، کبھی نہیں بکھرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کروا رہا ہے، یہ کردار بھارت کو نبھانا چاہیے تھا۔

اے ایس دلت کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر بات چیت سے ہی حل ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کبھی نہیں رکنی چاہیے۔

واضح رہے کہ 2 روز پہلے آر ایس ایس کے سیکرٹری جنرل "دتاتریہ ہوسابالے" نے کہا تھا بھارت کو ہمیشہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنے چاہییں۔

اس کے بعد بھارتی فوج کے سابق سربراہ منوج نروانے نے کہا تھا دونوں طرف لوگوں کے مسائل ایک جیسے ہیں،ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں