غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست منظور
لاہور: (محمد اشفاق) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
دونوں کی جانب سے میڈیکل عدالت میں پیش کیا گیا اور بتایا گیا دونوں کی طبعیت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، جبکہ محمد خان بھٹی کی کمر میں تکلیف ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلے۔
عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرکے سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔