حکومت 10 روز سے یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائے: حافظ نعیم
لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت 10 روز سے یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 10 پاکستانی شہریوں کو 45 دن سے صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان پاکستانیوں کے اہلخانہ نہ صرف سخت پریشان ، اور پیاروں کی سلامتی کے لیے نہایت فکرمند ہیں، حکومتِ پاکستان اس معاملے کی سنجیدگی کو سمجھے۔
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) June 5, 2026
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت اور جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یرغمالی شہریوں کے اہل خانہ نے بات چیت میں بتایا کہ انہیں پینے کے لیے زنگ آلود پانی دیا جا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یرغمالیوں کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے اور زندگیاں خطرے میں ہی، حکومت کو فوری اور موثر قدم اٹھانا چاہئے۔