بھائی بہن سمیت 3 بچے دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

سکھر: (دنیا نیوز) روہڑی میں وار مبارک درگاہ کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم کی مسلسل کوششوں کے بعد تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ علی حیدر، 8 سالہ آیت اور 10 سالہ آفتاب علی شامل ہیں۔

گزشتہ روز واقعے کے فوراً بعد مقامی غوطہ خوروں نے تلاش کے دوران 10 سالہ آفتاب علی سولنگی کی لاش دریا سے نکال لی تھی، تاہم رات کی تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

آج صبح آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا تو ریسکیو حکام اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں کے بعد علی حیدر جبکہ دوپہر کے وقت بچی آیت سولنگی کی لاش بھی نکال لی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں