عوام ہوشیار! محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 7 جون سے 12 جون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔

الرٹ کے مطابق 8 سے 11 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق لیہ، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، راجن پور بھی متاثر ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، 7 سے 12 جون تک درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں