سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کے مرکزی مجرم زبیر چریا اور عبدالرحمان بھولا بری
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے 2 ملزمان کو بری کو دیا۔
سپریم کورٹ میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے دونوں ملزمان کا ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سنایا گیا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملزمان عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کی اپیلیں منظور کر تے ہوئے انہیں بری کردیا۔
سپریم کورٹ نےایم کیو ایم کی جانب سے ریمارکس حذف کرنےکی اپیل غیرمؤثر ہونے پر نمٹاتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کالعدم ہوچکا تو ریمارکس ازخود ختم ہوچکے ہیں۔