محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات سخت، پنجاب پولیس کی چھٹیاں منسوخ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں پنجاب پولیس میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے، اس سلسلہ میں پنجاب پولیس میں 11 جون سے عاشورہ تک تمام اقسام کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

محرم کے دوران پنجاب پولیس افسران و اہلکاروں کے تبادلوں اور تقرریوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، سی سی پی اوز، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہیڈکوارٹرز نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے پُرامن انعقاد کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں