زیارت حملہ: ایف سی افسران کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات، خراجِ عقیدت پیش

کوئٹہ: (دنیا نیوز) زیارت میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ایف سی بلوچستان کے سینئر افسران نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر ایف سی افسران نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایف سی بلوچستان کے افسران نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقاتوں کے دوران ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے لئے جانیں قربان کرنے والے پولیس کے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ زیارت میں پولیس کے 27 اہلکاروں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...