ٹنڈو آدم کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
حیدرآباد: (دنیا نیوز) ٹنڈو آدم کے قریب وہاب شاہ ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد مال گاڑی کی کچھ بوگیاں ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر آ گئیں، جس کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک بند ہوگئے اور ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔
.jpg)
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی تکنیکی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ ٹریک بحال کرنے کے لیے کام شروع کیا جا رہا ہے۔
.jpg)
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments