براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری

سکردو: (دنیا نیوز) براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں میں سے 8 کی موت کی تصدیق کر دی گئی جن کی لاشیں بھی ریکور کر لی گئی ہیں جبکہ 2 کوہ پیما تاحال لاپتہ ہیں۔

دنیا کی 12وہں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، خراب موسم امدادی کارروائیوں میں بڑی رکاوٹ ہے، ہلاک افراد میں سے 4 کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی، جن میں سے 3 میتیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سکردو منتقل کر دی گئیں۔

بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی 10 رکنی ٹیم کیمپ ٹو سے کیمپ تھری جاتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آئی تھی، ڈرون فوٹیج میں مزید متاثرین کی موجودگی کی تصدیق کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش جاری ہے، پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی سمیت 2 کوہ پیما تاحال لاپتہ ہیں۔

صوبائی وزیر سیاحت نیک نام کریم نے کہا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ کمشنر بلتستان کا کہنا ہے کہ موسم سازگار ہوتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے بھی براڈ پیک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے، حکام نے متاثرہ خاندانوں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...