دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب

کندیاں: (دنیا نیوز) دریائے سندھ میں چشمہ بیراج و جناح بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار رہا۔

بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں پھر اضافہ ہوگیا، چشمہ بیراج و جناح بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب آگیا، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہو گئی، چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 18 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

24 گھنٹے میں چشمہ بیراج میں 40 ہزار کیوسک پانی بڑھ گیا، جناح بیراج میں بھی نچلے درجے کا سیلاب برقرار رہا، پانی کی آمد 3 لاکھ 41 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

جناح بیراج سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 34 ہزار کیوسک ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...