لاہور سمیت جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع
لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، چوبرجی، سمن آباد، وحدت روڈ، شاد مان، گارڈ ٹاؤن، کیولری، والٹن روڈ، بیدیاں روڈ، بھٹہ چوک، علی پارک میں بادل برسے۔
اس کے علاوہ گلبرگ، کلمہ چوک، جیل روڈ، فیروز پور روڈ میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کمزور مون سون ہواؤں کے ساتھ ساتھ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہے جس کے باعث آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر مزید بارش ہو سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments