3 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے تیسرے ملزم کی شناخت ہوگئی
لاہور: (دنیا نیوز) گزشتہ رات 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے تیسرے ملزم کی شناخت ہوگئی، پولیس ذرائع کے مطابق ریحان بٹ کے ساتھ 32 سالہ طارق نامی شخص کا تعلق باغ کشمیر سے ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق طارق پر تھانہ راوی روڈ میں 13/20/65 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، طارق کا ڈیٹا ہوٹل آئی سے لیا گیا جبکہ گزشتہ کچھ عرصے سے وہ ریحان بٹ کے گھر رہائش پذیر تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق کا ریحان کے ساتھ رابطہ تھا اور ملاقاتیں بھی کیں، ریحان اور اس کا والد علی الصبح پولیس مقابلے میں شیخوپورہ میں مارے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق طارق راوی ریحان نالے پر جاکر ریحان اور اس کے باپ سے علیحدہ ہوگیا تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طارق کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تلاش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments