کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی سیشن کورٹ نے منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کر دی۔

سیشن عدالت نے انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے منشیات کے مقدمے میں ملزمہ پر فرد جرم عائد کی، سماعت کے دوران انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ پر پولیس کی جانب سے منشیات کا الزام ہے، کیا آپ جرم قبول کرتی ہیں؟ ملزمہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد مقدمے کے گواہوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...