نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:نجی ایئرلائن کی پروازمیں مسافرکی خاتون فضائی میزبان سےبدتمیزی
  • بریکنگ :- نجی ایئرلائن کی پروازلاہورسےکراچی آرہی تھی
  • بریکنگ :- پائلٹ نےلینڈنگ سےقبل کنٹرول ٹاورسےرابطہ کرکےصورتحال سےآگاہ کیا
  • بریکنگ :- اےایس ایف کی مسافرکوحراست میں لینےکی کوشش،ملزم ہجوم کافائدہ اٹھاکرفرار
  • بریکنگ :- مسافرکےکوائف اورسی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی،سی اےاے
  • بریکنگ :- کراچی:سول ایوی ایشن حکام نےمسافرکانام لاک لسٹ میں ڈال دیا،ذرائع
Coronavirus Updates

گوگل اور فیس بک نے تمام ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی

ٹیکنالوجی

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور فیس بک نے اپنے تمام ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ویکسینیشن کروانے والوں کو ہی دفاتر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے یہ فیصلہ ملک بھر میں کورونا کی انتہائی خطرناک قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ملازمین کو جاری کئے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ سب جلد از جلد اپنی ویکسینیشن کروا لیں۔

رپورٹس ہیں کہ گوگل اپنی ویکسی نیشن مہم کو دوسرے ملکوں میں بھی بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ نیٹ فلکس نے بھی ویکسین لگانے کی پالیسی پر عملدرآمد کیا ہے۔ ایپل کمپنی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ماسک پہننے کی پالیسی کو بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ادھر مائیکروسافٹ اور اوبر سمیت متعدد کمپنیوں کی جانب سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ملازمین اپنے دفتروں میں واپس آ جائیں گے۔

گوگل کی جانب سے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے پیش نظر 18 اکتوبر تک گھر سے کام کرنے کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں