سال 2024 دنیا کی تاریخ کا گرم ترین سال ہونے کے امکانات

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ موسمی تغیرات کی وجہ سے خط استوا پر ہواؤں کی صورتحال تبدیل ہونے سے سال 2024 دنیا کی تاریخ میں سب سے گرم ترین سال ہوگا۔

سال 2016 کے بعد خط استوا پر گرم اور ٹھنڈی ہوا میں تبدیلی کا عمل تبدیل ہوگیا ہے، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بحر اوقیانوس میں موسمی اثرات کی وجہ سے پیدا ہونے والی موسمی صورتحال سال 2024 کو موجودہ سال سے مزید گرم بنائے گی۔

ماہرین کے مطابق دنیا کا درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ مزید گرم ہوگا جس سے آسٹریلیا، امریکا اور اس خطے میں موجود علاقے زیادہ متاثر ہوں گے، بدلتے موسمی اثرات کی وجہ سے برصغیر پاک و ہند سمیت ایشیا میں مون سون بارشیں کم ہوں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں